کسی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرات نہیں۔ فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن جرات کرے اور کل تحریک عدم اعتماد لے کر آئے، پاکستان تحریک انصاف اور خود اپوزیشن کے ارکان اسمبلی انہیں سرپرائز دیں گے، کسی مائی کے لعل میں جرات نہیں کہ وہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے پاکستان کرپشن لمیٹڈ پارٹی کی بیٹھک ہوئی، اپوزیشن جرات کرے اور کل تحریک عدم اعتماد لے کر آئے، انہیں آٹے دال کا بھاؤ پتہ لگ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا خیال ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے وہ 18 فروری کو لگنے والی فرد جرم سے بچ سکتے ہیں تو ایسا نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمان بھی پہلے دن سے حکومت کو گھر بھیجنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں لیکن ان کے بازوؤں میں حکومت کو گھر بھیجنے کی طاقت نہیں ہے۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آج پی ڈی ایم کے رہنماؤں کی گفتگو سے ان کی کمزوریاں نظر آ رہی تھیں، اپوزیشن جماعتوں کو چیلنج ہے کہ وہ کل تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں، پاکستان تحریک انصاف اور خود اپوزیشن کے ارکان اسمبلی انہیں سرپرائز دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کسی مائی کے لعل میں جرات نہیں کہ وہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے کر آ سکے۔ اپوزیشن میں وہ سیاسی چوہے ہیں جن کا خیال ہے کہ وہ چھت پر زیادہ دوڑیں گے تو زیادہ آواز آئے گی اور اس طرح وہ بچ جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button