
جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا پتنگ فروشوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم دلشاد ولد مرزا انصار ساکن حال مقیم شمالی محلہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 150 عدد پتنگیں معہ کیمیکل ڈور برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم محمد دائم ولد محمد طارق ساکن ساکن محلہ رمضان پورہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 350 عدد پتنگیں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد یعقوب ولد محمد عنایت ساکن پننوال کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔