Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

تحصیل پنڈدادنخان میں بجلی اور گیس کے ساتھ ساتھ لیگی قیادت بھی غائب ہو گئی۔ حافظ عبدالستار آزاد

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میں بجلی اور گیس کے ساتھ ساتھ لیگی قیادت بھی غائب ہیں، پنڈدادنخان کے عوام بے یارو مددگار، شدید گرمی میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے بزرگ اور بچے نڈھال ہیں، حالات بہتر کرنے کی دعویدار حکومت کی مقامی قیادت کو اب مسائل کیوں نظر نہیں آرہے۔

ان خیالات کا اظہار حافظ عبدالستار آزاد انفارمیشن سیکرٹری جے یو آئی جہلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں مسلم لیگ (ن)کی قیادت کہاں غائب ہے کل تک حالات بہتر کرنے کی دعویدار حکومت کی مقامی قیادت بجلی پانی اور گیس کی طرح غائب ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت آتے ہی مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے جارہے ہیں تحصیل پنڈدادنخان میں ن لیگ صرف سوشل میڈیا پر تشہیر تک محدود ہے تحصیل بھر میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے کئی کئی گھنٹوں گیس کی بند ش کے باعث مریضوں اور سکول جانے والے بچوں کو شیدید قرب سے گزرنا پڑرہا ہے۔

حافظ عبدالستار آزاد نے کہا کہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شدید گرمی میں پانی کی قلت کا مسلہ بڑھتا جارہا ہے جبکہ ضلع جہلم و پنڈدادنخان کی مسلم لیگی قیادت منظر سے ہی غائب ہے کیا اب ان کو عوام کے مسائل نظر نہیں آ رہے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا ظلم ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button