
جہلم شہر میں قسطوں کا کارروبار کرنے والوں نے ناقص و غیر معیاری اشیاء کی فروخت شروع کر دی، شہری اضافی قیمتیں پر غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر سراپا احتجاج، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی، شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں قسطوں کا کارروبار کرنے والے بااثر افراد نے شہریوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتہائی ناقص و غیر معیاری الیکٹرانکس مصنوعات من مانی قیمتوں پر فروخت کرنی شروع کر رکھی ہیں۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اقساط کے کارروبار سے وابستہ افراد سادہ لوح شہریوں کی سادگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتے جلتے ناموں کی الیکٹرانکس مصنوعات فروخت کرکے شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہے۔
شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ من مانی قیمتیں وصول کرنے والے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری سود کا دھندہ کرنے والے افراد کی لوٹ مار سے محفوظ رہ سکیں ۔