Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ضلعی انتظامیہ کی کمزور گرفت، جہلم میں شاپنگ بیگ کا استعمال بند نہ ہو سکا

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی کمزور گرفت، شاپنگ بیگ کا استعمال بند نہ ہو سکا، بازاروں ، دودھ دہی کی دوکانوں پر مضر صحت اور مضر ماحول شاپنگ بیگ سرئے عام دستیاب، میونسپل عملہ بھی دکھاوے کی کارروائیاں کرنے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال ڈی سی جہلم کے حکم پر جہلم شہر بھرمیں شاپنگ بیگز کے خاتمے کیلئے اعلان اور پابندی کا اطلاق کیا گیا لیکن حسب معمول پابندی کا اطلاق صرف زبانی حد تک ہی رہا اور کسی دوکاندار کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر دوکانداروں نے شاپنگ بیگز کا استعمال بدستور جاری رکھاہوا ہے۔

شہر کی تقریبا تمام ہی دوکانوں پر شاپنگ بیگز کا استعمال اندرخانے جاری ہے جبکہ شہر بھر کی دودھ دہی کی دوکانوں پر سرئے عام شاپنگ بیگز میں دودھ اور دہی فروخت کرکے شہریوں کی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے۔ البتہ انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے شاپنگ بیگز پر پابندی کے بینرز بھی لگائے گئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button