Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم اور دینہ پولیس ان ایکشن، 5 ملزمان اسلحہ، منشیات اور پتنگوں سمیت گرفتار

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا پتنگ فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سمیت منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری، 5 ملزمان اسلحہ، منشیات اور پتنگوں سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم وارث محمود ولد محمد صدیق ساکن محمدی چوک جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 450 عدد پتنگیں معہ 6 دھاتی ڈوریں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم عبدالجبار ولد محمد یونس ساکن محلہ معصوم شاہ دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 357 عدد پتنگیں معہ 8 عدد دوڑیں اور رقم وٹک مبلغ 4100 روپے برآمد جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم شہزاد اقبال ولد خالد اقبال ساکن محلہ نواب پورہ دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز اور رقم وٹک مبلغ 5500 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیڈی منشیات فروش ملزمہ فوزیہ بی بی زوجہ طارق محمود ساکن محلہ اسلام پورہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 320 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم زبیر انجم ولد محمد خورشید ساکن خورد جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 260 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button