Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے تمام افراد جلد ازجلد کورونا ویکسین لگوائیں۔ سیکرٹری ماحولیات سید مبشر زیدی

جہلم: سیکرٹری ماحولیات سید مبشر زیدی اور ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیر صدارت کورونا وائرس ویکسینیشن مہم پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کاشف محمود ڈوگر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میاں مظہر حیات، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نبیل علی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اظہار حسین نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مظہر حیات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع جہلم میں اب تک 9 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جا چکی ہے، محکمہ صحت کی ٹیمیں ریڈ ویکسینیشن مہم کے تیسرے مرحلے میں گھر گھر جا کر لوگوں کو ویکسین لگا رہی ہیں۔ ضلع جہلم میں 93 فیصد افراد کو کورونا کی پہلی خوراک جبکہ 84 فیصد افراد کو دوسری خوراک لگائی جا چکی ہے۔

سیکرٹری ماحولیات سید مبشر حسین نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ تمام افراد جلد ازجلد کورونا ویکسینیشن لگوائیں تاکہ اس وبائی امراض کا جڑ سے خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button