Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

بلدیاتی الیکشن کیلئے ابتدائی حلقہ بندیاں مکمل، تحصیل سوہاوہ 2 نیبر ہڈ کونسلز اور 8 ویلیج کونسلز میں تقسیم

سوہاوہ: ضلع جہلم میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں حلقہ بندیوں کی فہرستیں آویزاں کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر غلام عباس نے کہا ہے کہ یہ حلقہ بندیاں نئے بلدیاتی ایکٹ 2021 کے تحت ہو رہی ہیں۔ نئی حلقہ بندیوں کے تحت باقی ماندہ پنجاب کی طرح ضلع جہلم کو بھی تین انتظامی ڈھانچوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دیہی علاقوں میں یونین کونسل کے بجائے ویلیج کونسل اور شہری علاقوں میں نیبر ہڈ کونسل بنائی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کا سربراہ ڈسٹرکٹ مئیر کہلائے گا۔ نیبر ہڈ کونسلز دس فیصد کمی بیشی کے ساتھ اوسطاً 15000 ہزار آبادی پر بنائی گئیں ہیں۔ ویلیج کونسلز دس فیصد کمی بیشی کے ساتھ اوسطاً 20000 ہزار آبادی پر بنائی گئیں ہیں۔ نیبر ہڈ کونسلز اور ویلیج کونسلز کی سربراہی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کریں گئے

ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں 2 نیبر ہڈ کونسلز جبکہ 8 ویلیج کونسلز بنائی گئی ہیں۔

نیبر ہڈ کونسل نمبر ایک 16862 ووٹرز پر مشتمل ہے۔ یہ نیبر ہڈ کونسل سُسرال، موہڑہ لال، بھت شیر علی، بھت مست، جامع مسجد سوہاوہ، محلہ ٹنکی سوہاوہ، نئی آبادی ڈہری سوہاوہ، زندہ شاہ اور پنڈ متے خان وغیرہ پر مشتمل ہے۔

جبکہ نیبر ہڈ کونسل نمبر دو 15474 ووٹرز پر مشتمل ہے۔ یہ نیبر ہڈ کونسل سوہاوہ، حیدری محلہ،مدنی محلہ، محلہ نور سیداں، محلہ چوہدری یوسف، محلہ ڈاک خانہ اور اکرہ موہڑہ وغیرہ پر مشتمل ہے

ویلیج کونسل نمبر ایک 22264 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ ولیج کونسل دبل، لہڑی، گڈاری، بھنگالہ، امرال، کُرونٹہ، ملال کانسی، بکڑالہ، کھڑیوٹ، گدڑیام، مہر قلی چوہان، پیل بنگیال، پیل بنے خان اور کوٹ دھیمک وغیرہ پر مشتمل ہے۔

ویلیج کونسل نمبر دو 20324 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ ویلیج کونسل رکھ دھمیال، ہتھیہ، ڈونگی، سنتھوٹی، پنڈ متے خان، بڑی لس گوڑھ منگ، رنیال، لنگڑ پکھڑال، میانی سیداں، دیوان حضوری، رکھ نیلی، کنڈیاری اور ٹنڈوئی وغیرہ پر مشتمل ہے۔

ویلیج کونسل نمبر تین 20365 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ ویلیج کونسل دیالی، موری دھمیال، جیندوٹ، شاہ سفیر،پنڈ رکھ دانی، پھلڑے سیداں، گھگی پکھڑال، گھگی سیداں، موہڑہ کنیال اور ٹبی سیداں وغیرہ پر مشتمل ہے۔

ویلیج کونسل نمبر چار 22117 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ ویلیج کونسل گڈریال، منگوٹ، پڑی درویزہ، دیول، گوہڑہ اُتم سنگھ، بجوال، حیال اوت رائے پور وغیرہ پر مشتمل ہے۔

ویلیج کونسل نمبر پانچ 22880 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ ویلیج کونسل ڈومیلی، گنگلوٹ، آئمہ، ڈھوک خلیل، بھگوالا، رسیلہ کلاں، رسیلہ خورد ، دھمیال، رسول پور، ڈھوک دیول اور تھپلہ وغیرہ پر مشتمل ہے۔

ویلیج کونسل نمبر چھ 21035 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ ویلیج کونسل سلطان، بوکن، آڈرانہ، ڈھوک شیر خان، بنگیال، گوڑہ، سکندر پور، پنڈوڑی، غازیوٹ، گنیال اور کٹار وغیرہ پر مشتمل ہو ہے۔

ویلیج کونسل نمبر سات 19024 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ ویلیج کونسل تھلہ، پھنگروٹ، بڑا گواہ، ڈھوک۔عبداللہ، پوٹھا، نگیال، بھت،ککڑالہ، فور پوٹھی، سرولہ اور تھلہ چوہدریاں وغیرہ پر مشتمل ہے۔

ویلیج کونسل نمبر آٹھ 21520 افراد پر مشتمل ہے۔ یہ ویلیج کونسل کوہالی، فتح پور، علی پور، کانسی موہڑہ، پھڈیال، نتھوٹ، رکھ پھڈیال، تھاتھی، دیال، ڈھوک نگیال اور سمبلی وغیرہ پر مشتمل ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button