
جہلم: بھکاریوں کے خلاف پولیس ایکشن کے باوجود جہلم شہر میں بھیک مانگنے والوں کی بھر مار ہے۔
بھکاری صبح صادق سے لے کر رات گئے تک جہلم شہر میں دیدہ دلیری سے بھیک مانگتے نظر آ رہے ہیں جن میں نوجوان لڑکیاںاور خوبروں خواتین اور بچے شامل ہیں خصوصابچے مختصر لباس میں اور ننگے پاؤں ہوتے ہیں۔
مرد بھکاریوں نے اب شہر کی مین سڑک کو چھوڑ کر گلی محلوں کا رخ کر لیا ہے جو کہ بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اکثر خواتین اور چھوٹے بچے ہی گھروں میں ہوتے ہیں اور ان بھیک مانگنے والے لوگوں کی زیادہ تعداد نشہ اور جرائم پیشہ کی ہوتی ہے۔
عوام کا ضلع جہلم کی انتظامیہ سے سخت ایکشن لینے کی درخواست ہے۔