
جہلم: ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی مہنگائی کی نئی لہر آگئی۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک ہی دن میں 60 روپے تک اضافہ ہو گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد مرغی کا گوشت اسوقت 473 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہری کہتے ہیں مٹن اور بیف کے بعد اب تو چکن بھی خواب ہوتا جا رہا ہے۔
دکاندار بھی مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں، کہتے ہیں ہمیں مرغی مہنگی مل رہی ہے جس وجہ سے مہنگے داموں گوشت بیچنے پر مجبور ہیں۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد مارکیٹ میں اسوقت انڈے 150 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔
ادھر لیموں 800 روپے، ادرک اور لہسن 400 روپے، پیاز 150 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 210 روپے اضافے سے 1310 کا ہو گیا۔