ضلع جہلم میں کورونا وائرس ایک اور قیمتی زندگی لے گیا، مزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

دینہ:ضلع جہلم میں کورونا وائرس ایک اور قیمتی زندگی لے گیا، مزید 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، فعال کیسز کی تعداد 37 ہو گئی، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 78 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں کورونا وائرس سے ایک اور مریض انتقال کر گیا جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی اور مثبت کیسیز کی شرح %0.81 رہی۔

اس وقت جہلم میں 37 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 157901 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 3012 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اب تک کل 2897 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 78 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم ستمبر 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 43304 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 463 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر سے اب تک 9 اموات ہوئی ہیں اورکورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %1.03 ہے۔

جہلم میں اب تک 85 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔ اب تک 3019 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 903831 بارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی کے 26 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔ اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 17 آوٹ ڈور مقامات اور 3 ان ڈور مقامات سے ڈینگی کا لارواہ برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button