Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

خفیہ رپورٹس پر چیف سیکرٹری پنجاب کا ایکشن، سی او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال عہدے سے فارغ

جہلم: خفیہ رپورٹس پر چیف سیکرٹری پنجاب کا ایکشن، سی او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال عہدے سے فارغ، لاہور رپورٹ کرنے کا حکم، ڈاکٹر وسیم اقبال جعلی کارکردگی دکھا کر افسران سے سرٹیفکیٹ حاصل کرتے رہے، ایم ایس شعیب کیانی بھی ناقص کارکردگی پر فارغ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں عرصہ دراز سے جعلی کارکردگی دکھا کر محکمہ صحت میں ہیرو بننے والے سی او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کی کرپشن اور جعلسازی کا پول کھل گیا۔ سپیشل برانچ کی رپورٹس پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ نے فوری طور پر ڈاکٹر وسیم اقبال کو لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔

سی او جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اعلی حکام اور میڈیا کو من گھڑت رپورٹس بھیجواتے رہے جبکہ اصل حقیقت خفیہ اداروں کی رپورٹس نے آ شکار کر دی جس کی پاداش میں سی او ہیلتھ کو عہدے سے ہاتھ دھونے پڑا، جعلی ڈلیوریز کا ریکارڈ لاہور پہنچ گیا

اس کے ساتھ ساتھ ناقص کارکردگی اور مریضوں کو ریلیف نہ دینے پر ایم ایس سول ہسپتال شعیب کیانی جو ہر وقت مونچھوں کو تاؤ دے کر مسیحا کی بجائے سلطان راہی بننے کے شوقین تھے ان کو بھی عہدے سے ہٹا کر لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button