Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

پابندی کے باوجود جہلم میں پتنگ بازی عروج پر، دکانداروں نے پتنگیں اور ڈوریں سجا لیں

جہلم: پابندی کے باوجود شہر وگردونواح میں پتنگ بازی عروج پر، پتنگوں کی خرید و فروخت دھڑلے سے جاری، شہر کے دکانداروں نے پتنگیں اور ڈوریں سجا لیں، آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے بھر گیا ، متعلقہ تھانوں کی پولیس کارروائیاں کرنے سے گریزاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح جہلم میں پتنگ بازی عروج پر پہنچ گئی ہے ، بااثر دکانداروں نے دکانوں پر پتنگیں ڈوریں، چرخیاں، سجا لی ہیں، بگڑے رئیس زادوں سمیت نوجوانوں نے پتنگیں خریدنا شروع کررکھی ہیں جس کی وجہ سے آسمان پر مختلف رنگوں کی پتنگیں اڑتی دکھائی دیتی ہیں۔

دوسری جانب ہائی کورٹ کی پابندی کے باوجود متعلقہ تھانے پتنگیں فروخت کرنے اور اڑانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے کسی معصوم جان کے ضائع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں ، متعلقہ تھانوں کی پولیس کو چاہیے کہ پتنگیں فروخت کرنے والے اور اڑانے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرے تاکہ اس خونی کھیل کا خاتمہ ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button