
پنڈدادنخان: بلدیاتی الیکشن کیلئے ابتدائی حلقہ بندیاں مکمل، نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری ، پنڈدادنخان 2 اور کھیوڑہ 3 نیبر ہڈ کونسلز میں تقسیم کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ضلع جہلم نے نئے بلدیاتی الیکشن کے لئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق پنڈدادنخان شہر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے دو نیبرہُڈ کونسلز قائم کر دی گئیں۔
نیبرہُڈ کونسل نمبر 1 ڈفر، نائچ کھلچی، ڈیرہ جات، کچہری روڈ نئی آبادی، کوٹ کلاں پنڈدادنخان(مختلف بلاکس) محلہ خیر شاہ، محلہ کریم آباد، محلہ فاروقیہ ، مسجد عثمانیہ پنڈدادنخان پر مشتمل ہے۔
نیبرہُڈ کونسل نمبر 2 محلہ خیر شاہ، محلہ عالم شاہ، محلہ حافظ قاری، محلہ کوٹ سلطان، محلہ کوٹ سلطان، محلہ پیر مصطفی شاہ، محلہ بلوچاں والا، محلہ مسجد کھجوری، محلہ پرانی تحصیل پنڈدادنخان، محلہ اسلامیہ سکول، کلی وال دونوں بلاک پر مشتمل ہے۔
ادھر کھیوڑہ شہر کو تین نیبر ہڈ کونسلز میں تقسیم کر دیا گیا جبکہ اعتراضات کی تاریخ 25 فروری مقرر کی گئی ہے۔
نئی حلقہ بندیوں کے مطابق پنڈدادنخان میں2 نیبرہُڈ کونسلز چیئرمین اور کھیوڑہ شہر کے تین چیئرمین ہوں گے جبکہ ہر چیئرمین اپنا الگ الگ پینل تشکیل دے گا۔