ڈی پی او جہلم کا پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال کا دورہ، انتظامات اور نفری کو چیک کیا

سوہاوہ: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس چیک پوسٹ مسہ کسوال کا سرپرائز وزٹ کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے دوران وزٹ چیک پوسٹ میں قائم محرر روم، بارک کانسٹیبلان، کوت، گشت کرنے والی سرکاری گاڑی، چیک پوسٹ پر تعینات نفری کو چیک کیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے دوران وزٹ چیک پوسٹ کے انسپکشن رجسٹر پر نوٹ بھی دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران گشت عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اچھے ٹرن آوٹ کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button