Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

یوم شہادت حضرت علیؑ؛ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل، ڈی پی او نے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا اور تمام تر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر محمد ابرہیم وڑائچ ڈی ایس پی سٹی سرکل، ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن بھی ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے جلوس کے راستے میں آنے والی تمام دوکانیں، مکانات، خالی جگہوں اور گلیوں کو چیک کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے جلوس کے روٹ میں آنے والی بلند عمارات اور شاہراہوں کا بھی بغور جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ جلوس کے روٹ پر آنے والے تمام راستوں کو بذریعہ خاردار تار اور گلیوں کو قناتوں سے مکمل بند کیا جائے گا۔ جلوس کے روٹ پر ٹریفک ڈائیورشن بھی لگائی جائیں گی تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔ تمام جلوسوں سے پہلے ٹیکنیکل سویپنگ کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام زائرین کو چیکنگ کے بعد جلوس میں داخل ہونے دیا جائے گا۔ جلوس کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے سکیورٹی ڈیوٹی کو 3 لیئرز میں تعینات کیا جائے گا اور جہلم پولیس کے300 افسران و اہلکاران ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ جلوس کی طرف آنے والے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل پکٹنگ کی جائے گی۔ تمام اہم جلوسوں کی سی سی ٹی وی اور ویڈیو کیمروں کے ذریعے ریکارڈنگ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button