چائلڈ لیبر اور جبری مشقت لینے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں، مظاہر امین حیات وٹو

جہلم: ڈسٹرکٹ کمیٹی برائے انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کا ماہانہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر امین حیات وٹو کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کی مختلف شکلوں پر بحث کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات کے مطابق انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، محکمہ پولیس اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے متعلقہ قانون کی خلاف ورزی پر ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کروائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر تنویر ہمایوں کو ہدایت کی کہ چائلڈ لیبر اور جبری مشقت لینے والے بھٹوں اور ہوٹلوں ورکشاپ مالکان کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے اپیل کی کہ انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کی روک تھام کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button