جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 منشیات فروش گرفتار

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 3 منشیات فروش گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد شہباز عرف چٹو ولد محمد اکرم ساکن محلہ اسلام پورہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 438 گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عاصم حسین عرف عاصو ولد نجم حسین ساکن دکھن محلہ کالا گجراں جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 120 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم قمر محمود ولد مشتاق احمد ساکن محلہ مغلاں سوہاوہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button