Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

سوہاوہ کے محلہ نئی آبادی میں گھریلو سلنڈر پھٹنے سے باپ بیٹی زخمی

سوہاوہ کے محلہ نئی آبادی میں گھریلو سلنڈر پھٹنے سے باپ بیٹی زخمی، دونوں زخمیوں کو کھاریاں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے محلہ نئی آبادی کے رہائشی نثار سیال کے گھر گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جہاں کچن میں سہری بناتے وقت اچانک سلنڈر کو آگ لگ گئی، باپ بیٹی کو بچانے کچن میں گیا تو اچانک سلنڈر پھٹ گیا جس کی وجہ سے باپ شدید زخمی ہو گئے۔

دھماکے کی وجہ سے دروازہ لاک ہو گیا جس کو توڑ کر زخمی شخص کو نکالا گیا، اچانک ہونے والے افسوس ناک واقعہ نے دونوں باپ بیٹی کو شدید زخمی کر ڈالا، دونوں زخمیوں کو کھاریاں منتقل کر دیا گیا۔

سوہاوہ میں ریسکیو 1122 نہ ہونے کی وجہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، عوامی حلقوں نے حکام سے فوری نوٹس کی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ سوہاوہ میں قائم ریسکیو 1122 کو جلد فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button