Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں کو مانیٹر کر رہا ہوں، ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے کہاکہ رمضان بازاروں میں اعلی کوالٹی کی اشیاء انتہائی کم نرخوں میں مہیا کی جا رہی ہیں، حکومت پنجاب کی ہدایت پر آخری روزے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے، بذات خود روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں کو مانیٹر کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چینی، آٹا اور دیگر اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہیں، مرد و خواتین کے لیے علیحدہ کاوئنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں، ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس پر معیاری اور سستی اشیاء دستیاب کی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماہ رمضان میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 450 روپے میں رمضان بازار کے ساتھ ساتھ تمام مارکیٹس میں بھی فراہم کیا جائے گا، گندم کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے منگلا دینہ کے مقام پر چیک پوسٹ بھی قائم کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button