
جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی از سر نو قیمتوں کا تعین کیاگیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، سمیت ہول سیلز اور ریٹلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔
تاجروں کی باہمی مشاورت سے روٹی 100 گرام 10 روپے، بیف450 روپے کلو، مٹن گوشت 950 روپے کلو، باسمتی چاول کی قیمت 130 روپے فی کلو، دال چنا موٹی 148 روپے، دال چنا باریک 140 روپے، دال مسور موٹی 200 روپے فی کلو، دال مسور باریک 215 روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی 260 روپے، مونگ دال دھلی ہوئی 140 روپے فی کلو، چنے سفید باریک 188 روپے، چنے سفید موٹے 200 روپے جبکہ بیسن کی قیمت 145 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں، اشیاء کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے، خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔