
پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں غریب کسان کی تین ایکٹر گندم کی فصل جل کر خاکستر، غریب کسان کی سال بھر کی محنت ضائع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں ہرن پور کوٹ کھرل والا میں گندم کی فصل کو مبینہ طور پر آگ لگا دی گئی جس سے غریب کسان کی سال بھر کی محنت چند منٹوں میں ضائع ہوگئی۔
کوٹ کھرل والا میں امجد کھرل نامی کسان کی تین ایکٹر فصل کٹائی کے بعد ایک جگہ جمع کی گئی تھی، آگ لگنے کے باعث گندم خاکستر ہو گئی، آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکیں۔
مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔