Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

کھیوڑہ واٹر سپلائی کی مین لائن سے متعدد غیر قانونی کمرشل کنکشن دینے کا انکشاف

کھیوڑہ واٹر سپلائی کی مین لائن سے متعدد غیر قانونی کمرشل کنکشن دینے کا انکشاف، شدید گرمی کے موسم میں غیر قانونی کمرشل کنکشن آبادی کو پانی کی فراہمی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، ان کنکشنز کا کوئی مکمل باضابطہ ریکارڈ بھی مقامی انتظامیہ کے پاس موجود نہیں ہے جو کرپشن کی واضع مثال ہے،پانی کے ناجائز کنکشن کا کاروبار انتظامیہ کے ناک تلے عرصہ دراز سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کو پانی کی فراہمی کے لیے واٹر سپلائی کی مین لائن سے متعدد غیر قانونی کمرشل کنکشن دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ذمہ داران نے بااثر افراد سے ساز باز کرکے مین لائن سے سروس اسٹیشنز اور چھوٹی فیکٹریوں سمیت من پسند افراد کو پانی کے غیر قانونی کنکشن دے رکھے ہیں جس کے باعث کئی کئی ہفتوں کے بعد گھیریلوں صارفین کو بمشکل1 گھنٹہ پانی دیا جاتا ہے۔

پنڈدادنخان شہر میں پائپ لائنوں کا بیشتر حصہ خستہ حال بوسیدہ اور زنگ آلود پائپ لائینوں سے پانی نکل کر ضائع ہو جاتا ہے اور اس سپلائی کا کو ئی شیڈول بھی واضع نہیں ہے جبکہ دوسری جانب بااثر افراد کو 24 گھنٹہ بلا تعطل پانی کی فراہمی جاری ر ہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ سینکڑوں ناجائز کمرشل کنکشن عام آبادی کو ریگولر پانی کی فراہمی میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئے ہیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک کمرشل کنکشن کی ماہانہ بھاری فیس کی ادائیگی کے لیے کنکشن مالکان نے 20,20 مزیدسب کنکشن دیکر ا لگ الگ سپلائی سسٹم بنا رکھا ہے اور ان کنکشنوں کا جال بچھانے کے لیے کروڑوںروپے مالیت کی گلیوں کو تباہ کر دیا جاتا ہے اسطرح جہاں پانی کامسلسل ضیاع ہوتاہے وہیں پورا شہر کھنڈر بنتا جارہا ہے جبکہ مین واٹر سپلائی لائن سے ہوٹلوں، متعدد سروس اسٹیشن ،جپسم فیکٹریوں اور دیگر کے علاوہ بااثر لوگوں کو ناجائز کنکشن نے پانی کی عام عوام تک فراہمی کو نایاب کر دیا۔

عوامی سماجی حلقوں اور اہل علاقہ نے ڈی سی جہلم سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کا مسئلہ حل کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اور غیر قانونی کمرشل کنکشن فی الفور ختم کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button