Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

دینہ پریس کلب کی درخواست پر سبزی منڈی جی ٹی روڈ دینہ کے سامنے والا یوٹرن عید تک کیلئے کھول دیا گیا

دینہ پریس کلب کے صحافیوں کی کاوش رنگ لے آئی، موٹروے پولیس نے دینہ پریس کلب کی درخواست پر سبزی منڈی جی ٹی روڈ دینہ کے سامنے والا یوٹرن عید تک کے لیے کھول دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ پر یوٹرنز کو عرصہ سے بند کیا ہواتھا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اور حادثات کی شرح میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا تھا دینہ پریس کلب کے صحافیوں کی طرف سے مطالبہ تھا کہ ان رکاوٹوں کو فوری طور پر ختم کر کے عوام کے لیے راستہ بحال کیا جائے۔

اس سلسلہ میں دینہ پریس کلب کے سینئر صحافیوں کے وفد نے موٹر وے پولیس کے افسران سے ملاقات کی موٹروے پولیس نے دینہ پریس کلب کو یقین دہانی کروائی تھی کہ جلد عوام کی بہتری کے لیے جہاں تک ممکن ہو سکا یوٹرن کو کھول دیا جائے گا۔

موٹر وے پولیس نے گزشتہ روز سبزی منڈی جی ٹی روڈ دینہ کے سامنے سے عید تک عارضی طور پر یوٹرن کو کھول دیا ہے جس پر دینہ کی عوام نے دینہ پریس کلب کے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے موٹر وے پولیس کے اعلی افسران سے درخواست کی ہے کہ ایک یوٹرن کھولنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا جی ٹی روڈ سے تمام یوٹرن کو کھولا جائے اور صرف عید تک ہی نہیں بلکہ مستقل حل نکالا جائے تاکہ حادثات میں کمی ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button