Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم سمیت پنجاب بھر کے نئے رجسٹرڈ ہونے والے کالجز اور پرانے کالجز کی توسیع میں فیسوں کا اضافہ

جہلم: سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نے جہلم سمیت پنجاب بھر کے نئے رجسٹرڈ ہونے والے کالجز اور پرانے کالجز کی توسیع میں فیسوں کا اضافہ کر دیا۔

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے نئے رجسٹرڈ ہونے والے کالجز اور پرانے کالجز کی رجسٹریشن کی توسیع میں فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

انٹرمیڈیٹ، گریجویشن، ایم اے، ایم ایس سی پروگرام میں رجسٹریشن کی فیس 10000 روپے سے بڑھا کر 50000 کردی گئی، رجسٹریشن میں توسیع کے لیے فیس دو ہزار روپے سے بڑھا کے 25 ہزار کردی گئی۔

ایل ایل بی، ڈی فارمیسی پروگرام میں رجسٹریشن 15 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے اور توسیع کے لیے فیس 5 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دی گئی۔

پرائیویٹ کالجز کے زمہ داران کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فیسوں میں غیر معمولی اضافہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

جہلم سمیت راولپنڈی ڈویژن کے تمام کالجز اور ہائر سیکنڈری سکولز کے مالکان نے اس فیصلے کو قبول کرنے سے انکار کر تے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button