نوسرباز نے سول جج کے والدسے ڈیڑھ لاکھ ہتھیا لئے

پنڈدادنخان: نوسرباز نے سول جج کے والدسے ڈیڑھ لاکھ ہتھیا لئے، پنڈدادنخان پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چکوال میں تعینات سول جج کے والد کو ایک کال موصول ہوئی اسلام آباد سے تنویر ڈوگر تھانیدار بول رہا ہوں آ پ کا بیٹا (جو سول جج ) ہے میرے قبضے میں ہے کال جاری رکھیں اور مجھے ڈیڑ ھ لاکھ روپے ابھی ایزی پیسہ، جیز کیش سینڈ کر دیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں روز ے کی حالت میں اپنے بیٹے کی خاطر مجبور ہوکر اس شخص کے جھانسے میں آگیا اور مطلوبہ رقم سینڈ کردی جب میں نے اپنے بیٹے سے اس کے فون نمبر پر کال کی تو اپنی ڈیوٹی پر موجود کام کر رہا تھا وہ کسی کے قبضے میں نہیں تھا۔

تھانہ پنڈ دادنخان پولیس نے نوسرباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button