
جہلم پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ،ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نبیل احمد صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر چوہدری عدنان نجب،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمان شہر کی سماجی رفاعی فلاحی کاروباری،شہری تنظیموں کے عمائدین کی آمداور جہلم پریس کلب کے انتخاب برائے سال 2022-23 کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کاسلسلہ جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ ضلعی افسران کے ہمراہ پریس کلب پہنچے جہاں صحافیوں نے معزز مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا۔
اس موقع پر جہلم پریس کلب کے کانفرنس ہال میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہاکہ صحافی معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں صحافیوں کو چاہیے انتظامیہ کے اچھے کاموں کو مثبت انداز میں پیش کریں اگر کوئی خامی نظر آئے تو ضلعی انتظامیہ کے ترجمان سے رابطہ کرکے نشاندہی کریں تاکہ اسکاحل نکالا جاسکے۔
ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ نو منتخب کابینہ صحافیوں کو پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ علاقائی صحافی بہتر انداز میں عوامی ترجمانی کر سکیں۔
اس موقع پر نو منتخب صدر محمد شہباز بٹ نے کہا کہ نو منتخب باڈی آزادی صحافت، حق، سچ اور صحافی برادری کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اس موقع پر معروف سینئر صحافی سابق صدر جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکبادپیش کی ، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق اور آزاد صحافت کو یقینی بنانے میں جہلم پریس کلب کا اہم کردار ہے،پریس کلب کی نومنتخب قیادت پر صحافیوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا وہ اس پر نہ صرف پورا اتریں گے بلکہ صحافتی برادری کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
نو منتخب جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے نو منتخب باڈی بھرپور کردار ادا کرے گی، ضلع جہلم کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے سرکاری نجی اداروں کے ساتھ مل کر کردار ادا کریں گے تاکہ صحافیوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر چوہدری عدنان نجب نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی ان کے ہمراہ پی ایم اے کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمان بھی تھے۔
بعد ازاں ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نبیل احمدبھی ضلعی افسران کے ہمراہ جہلم پریس کلب پہنچے جہاں معزز مہمانوں کاپر تپاک استقبال کیا گیا، پی ایم اے کے قائدین نے صحافیوں کو صحت کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی تاہم شہر کی سماجی رفاعی فلاحی کاروباری مذہبی تنظیموں کے عمائدین کی طرف سے مبارکباد پیش کرنے کاسلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔