Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ایدھی خاندان کی ملی و سماجی خدمات پر خراج تحسین، محترمہ بلقیس بانو کی وفات پر ریفرنس

جہلم: ایدھی خاندان کی ملی و سماجی خدمات پر خراج تحسین، محترمہ بلقیس بانو کی وفات پر ریفرنس،مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ محترمہ بلقیس بانو جو کہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئیں تھی، مرحومہ کی ملی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں گزشتہ روز ایدھی سنٹرجی ٹی ایس چوک جہلم میں سرکل انچارج ڈاکٹر محمد اسد مرزا کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس اور افطاری کا بندوبست کیا گیا تھا۔

شرکاء نے زبر دست الفاظ میں مر حومہ بلقیس بانو کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جس طرح ایدھی خاندان نے انسانیت کی بے لوث خدمت کی وہ اپنی مثال آپ ہے۔

اس موقع پر تحصیل پنڈدادنخان کی معروف سماجی شخصیت سعید اختر، عبدالغفور چوہان،ڈاکٹر شاہد تنویر،مسزکرنل افضال،محمد عمر بٹ،سیدہ شاہدہ شاہ،سید اختر علی شاہ،چوہدری وحید رزاق،ڈاکٹر شہناز شاہد، راجہ سہیل کیانی،نبیل اسد مرزا،چوہدری اقبال،چوہدری غضنفرعلی، گوہر آفتاب سمیت دیگر نامورسماجی،مذہبی اور سیاسی شخصیات بھی موجودتھیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button