Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم کے قصاب حفظان صحت کے اصولوں کو سرعام پامال کرنے لگے

جہلم: شہر اور گردونواح کے قصاب حفظان صحت کے اصولوں کو سرعام پامال کرنے لگے،گندگی کے ڈھیروں پر جانورذبح کئے جانے لگے، محکمہ لائیو سٹاک کے ذمہ دار ان نے آنکھیں بند کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر اور ملحقہ علاقوں کے قصاب حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس گندگی کے ڈھیروں اور گندے پانی کے نالوں پر جانور ذبح کرکے فروخت کررہے ہیں، جانوروں کی آلائشیں زمین میں دفن کرنے کی بجائے ، پھینک دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے چرند پرند سمیت کتوں کے جھنڈ الائشیں نوچتے دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قصاب قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نہ تو جانوروں کو سلاٹر ہائوس میں ذبح کرنے کے لئے لاتے ہیں اور نہ ہی الائشیوں کو ٹھکانے لگانے کا کام کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قصاب جانور ذبح کرنے کے بعد جانوروں کی باقیات کھلے عام پھینک کر غائب ہوجاتے ہیں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر وں پر پڑی ہوئی جانوروں کی آلائشیوںسے بدبو اور تعفن پیدا ہونا قدرتی امر ہے جس کے باعث علاقہ مکین سخت پریشانی میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سمیت متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button