دینہ میں شہری سے اسلحہ کے نوک پر موٹرسائیکل چھیننے والے 2 ملزمان گرفتار

دینہ میں شہری سے اسلحہ کے نوک پر موٹرسائیکل چھیننے والے 2 ملزمان گرفتار، پولیس نے موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق احمد رضا ولد علی اصغر ساکن محلہ مفتیاں دینہ نے تھانہ دینہ کو درخواست دی کہ باربر کی دوکان بنا رکھی ہے روزہ کی وجہ سے دن کو دوکان بند کر کے اپنے ذاتی موٹر سائیکل ہنڈا 125 برنگ سرخ ہمراہ اپنے ماموں کے روہتاس روڈ گھر جا رہا تھا کہ اسی اثناء میں نامعلوم اشخاص نے زبردستی اسلحہ کی نوک پر روکا اور ہمیں کہا کہ جو کچھ بھی ہے نکال دو۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ ملزمان مسلح پسٹل 30 بور نے مجھ سے موٹر سائیکل کی چابی چھین لی اور میرا موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، ملزمان کو سامنے آنے پر میں اور میرا ماموں شناخت کر سکتے ہیں جس پر تھانہ دینہ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ کا اندراج کیا اور تفتیش کا آغاز شروع کر دیا۔

رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے راجہ زاہد نعیم ڈی ایس پی صدر سرکل اور فیصل ندیم ایس ایچ او تھانہ دینہ کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید سائنٹیفک طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد فیصل ولد محمد شفیع ساکن مدینہ ٹاؤن ضلع شیخوپورہ اور محمد اقبال ولد محمد رفیق ساکن لویرے ضلع سیالکوٹ کو گرفتار کیا ملزمان کے قبضہ سے چھینا گیا موٹر سائیکل ہنڈا 125 برآمد اور 2 عدد پسٹل 30 بور بھی برآمد کر کے الگ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان جہلم پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے بند حوالات جوڈیشل کروایا جائے گا۔ ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہے۔ ملزم چائے جتنا بھی ہوشیار ہو پولیس کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button