پڑی درویزہ: لنک روڈ پڑی درویزہ کی تعمیر نو کا منصوبہ عید الفطر سے قبل مکمل ہونے کی توقع جبکہ جھیک تا چھبر سیداں روڈ کی تعمیر میں مزید وقت درکار ہے ۔ سب ڈویژنل آفیسر پی ڈبلیو ڈی صائم علی خان کی سماجی تنظیم تحریک ترقی پڑی درویزہ کے وفد کو یقین دہانی۔
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ پڑی درویزہ کی مقامی سماجی تنظیم تحریک ترقی پڑی درویزہ کے وفد نے گزشتہ روز سب ڈویژنل آفیسر پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ صائم علی خان سے ملاقات کی ۔ وفد میں شاہد محمود مغل ، ماسٹر محمد اکرم ، پروفیسر افتخار محمود اور حاجی امیر زمان شامل تھے ۔
دوران گفتگو ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 25راجہ یاور کمال کی وساطت سے منظور ہونے والے لنک روڈ پڑی درویزہ کے زیر تعمیر منصوبے کی رفتار پر بات ہوئی ۔ ایس ڈی او صائم علی خان نے سماجی کارکنان کے وفد کو یقین دلایا کہ 2.5کلو میٹر لنک روڈ جو کہ سوہاوہ چکوال روڈ سے اڈہ تا پڑی درویزہ رتک زیر تعمیر ہے ، قوی توقع ہے کہ عید الفطر سے قبل پائیہ تکمیل تک پہنچ جائے گی ۔
علاوہ ازیں علاقہ میں 9 کلومیٹر دوسری لنک روڈ جو جھیک تا چھبر سیداں تک زیر تعمیر ہے ۔ ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کی منظور کر دہ12کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ سے بن رہی ہے چند فنی مسائل کی وجہ سے دیر سے تعمیر ہو گی کیونکہ زیر زمین پانی کی سیم کی وجہ سے منصوبہ تاثر ہو رہا ہے ۔
ایس ڈی او (PWD) صائم علی خان نے کہا کہ ہر منصوبہ مکمل ہو گا لیکن تھوڑا وقت درکار ہے ۔