
جہلم: شہر کی معروف سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جس کے دوران ہمیں چاہیے کہ گناہوں سے بچتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عبادت کر کے اس مقدس مہینے کی برکات سے اپنے دل اور روح کو زیادہ سے زیادہ جگمگائیں۔
جہلم پریس کلب کے نمائندہ و فد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ مقدس کے دوران ہر پیشے سے وابستہ افراد دیانت داری اور فرض شناسی سے اپنے فرائض ادا کرے ،اسلام اخوت و محبت اور صلح ومفاہمت کا مذہب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ رمضان المبارک کے بابرکت ایام میں ایمانداری، اخوت و یگانگت، رواداری، برداشت اور قربانی کے جذبے سے کام لیتے ہوئے وطن عزیز میں بھائی چارے سالمیت اور امن و استحکام کی اعلیٰ مثال قائم کریں۔