Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

نئی حکومت آنے کے بعد پنڈدادنخان لِلہ روڈ کی تعمیر کا کام سست روی کا شکار

پنڈدادنخان: نئی حکومت آنے کے بعد پنڈدادنخان لِلہ روڈ کی تعمیر کا کام سست روی کا شکار، تحصیل پنڈدادنخان کے باسیوں کا موٹروے سے ملانے والی واحد سڑک پر سفر امتحان بن گیا، ٹریفک جام رہنے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا، روڈ کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کا عوامی مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ حکومت کے دور میں پنڈدادنخان لِلہ روڈ کی تعمیرکا کام ہنگامی بنیاد پر شروع کیا گیا لیکن نئی حکومت آتے ہی پنڈدادنخان لِلہ روڈ کا کام سست روی کا شکار ہونے سے تحصیل پنڈدادنخان انڈسٹریل ہونے کی وجہ سے تجاراتی حلقوں کے ساتھ ساتھ باسیوں کو موٹروے سے ملانے والی واحد سڑک پر سفر کرنا انتہائی دشوار ہوگیا جبکہ سڑک کی تعمیر کے دوران ٹریفک کی روانی کے لیے متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔

عوامی سماجی اور کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اسی رفتار سے روڈ کی تعمیر کا کام جاری رہا تو مون سون کا موسم بھی قریب ہے، بارشوں کے دوران سڑک کی تعمیر کا کام متاثر ہوگا۔ اہلیان تحصیل پنڈدادنخان نے وزیر اعظم پاکستان سمیت اعلیٰ حکام سے استدعا کی ہے کہ پنڈدادنخان لِلہ روڈ کی جلد از جلد تعمیر کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button