
جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹیوں کادوسرا ماہانہ اجلاس، سربراہان نے رپورٹ پیش کی ، صدر جہلم چیمبر آف کامرس عمر مشتاق برگٹ کی عدم موجودگی میں میاں محمد نعیم بشیر نے اجلاس کی صدارت کی، ہیومین ریسورس سٹیڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر کوثر ناہید انور، میڈیا سٹیڈنگ کمیٹی کے چیئر مین چوہدری سہیل عزیز ، چیئرمین ممبرشپ سٹیڈنگ کمیٹی راجہ طلعت محمود و دیگر نے کارکردگی رپورٹ کے ساتھ ساتھ آئندہ لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹیو ں کے چیئرمینز کا دوسرا ماہانہ اجلاس ہوا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان نے کارروائی کا آغاز کیا، قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر ہاؤس نے اعتماد کا اظہارکیا۔
صدر کی عدم موجودگی میں ایگزیکٹو ممبر میاں نعیم بشیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قائمہ کمیٹیو ں کے چیئر مین قائد انہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دے رہیے ہیں۔
انہو ں نے کہا کہ ہمارے قائمہ کمیٹی ایجوکیشن اور میڈیا قائمہ کمیٹی ، صاف پانی کمیٹی ، سولر انرجی کمیٹی کی کارکردگی سب سے بہتر ہے میں انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں اس کے ساتھ ساتھ میں دیگر کمیٹیوں کے چیئرمینز بھی دلچسپی کے ساتھ اپنا کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ اہم مسائل پر کمیٹیوں کے چیئرمینز نے قرارداد بھی پیش کی جسے ہاؤس نے متفقہ طور پر منظور کیا۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر قائمہ کمیٹیوں کے چیئر مینوں میں نوید طالب ،زاہد حسین،غلام احمد، خبیب نوید،، راجہ سجاد اختر،راجہ محمد عمران،سعید زمان ساھنی ، محمد اسحاق ڈار، ڈاکٹر ظفر اقبال، ندیم عاشق بنگیال، حافظ وسیم انور، زاہد عمران چوہان، صغیر احمد اعوان اور امتیاز بیگ شامل تھے۔