
پڑی درویزہ: این جی او وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم فورم اور تحریک ترقی پڑی درویزہ کے مشترکہ تعاون سے ’’پارہ موہڑہ‘‘ تحصیل سوہاوہ کی آبادی میں ’’وسیلہ آب پروگرام‘‘ کے تحت پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل۔
تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری ادارہ وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن دینہ، جہلم فورم کے زیر نگرانی وسیلہ آب پروگرام کے تحت تحصیل سوہاوہ کے دور دراز کے علاقہ میں واقع آبادی ’’پارہ موہڑہ‘‘ کی مسجد اور آبادی کے لئے پانی کی فراہمی کا ایک منصوبہ مکمل ہو گیا۔
یاد رہے کہ اس منصوبے کی تکمیل میں مقامی سماجی کارکن کیپٹن (ر) خالد محمود اور تحریک ترقی پڑی درویزہ کے شاہد محمود مغل، طالب حسین زرگر، پروفیسر افتخار محمود، ماسٹر محمد اکرم، حاجی امیر زمان اور ملک محمد شفیق کی خصوصی کاوش شامل ہے۔
واضح رہے کہ قبل اس کے ان سب کے تعاون سے مسجد، پرائمری سکول گدڑال میں بھی و سیلہ آب پروگرام کے تحت پانی کی فراہمی کا ایک منصوبہ مکمل کیا گیا ہے۔