
نواحی پڑی درویزہ سے مقامی صحافی معروف سماجی کارکن پروفیسر افتخار محمود اور وارڈ نمبر 2گوجرخان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکنان ملک محمد امین ،ملک اختر حسین برادران نے ایک مشترکہ بیان میں سابق وزیراعظم پاکستان پی پی پی کے رہنما ، علاقہ پوٹھوہار کے سپوت راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔
مشترکہ بیان میں اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ سابق ادوار میں جس طرح تحصیل گوجرخان نے مثالی ترقی کی منزلیں طے کی ہے اب بھی تاریخ کو دہراتے ہوئے مزید ترقی میں پڑوسی علاقوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔