Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

سی ای او ہیلتھ کا سول ہسپتال پنڈدادنخان کا اچانک دورہ، تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا

پنڈدادنخان: سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا اچانک دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، ایکسرے یونٹ، لیبارٹری، آؤٹ ڈور، انڈور وارڈ سمیت تمام شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات، ادویات کے سٹاک، ادویات کی مقررہ مدت سمیت تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈاکٹر مظہر حیات نے ڈسپنسری میں ادویات کا اسٹاک اپڈیٹ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے سٹاک کو اپ ڈیٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے، ایمرجنسی میں خواتین کے وارڈ کو علیحدہ قائم کرنے، ائرکنڈیشن سسٹم کو فعال بنانے کی بھی ہدایت کی۔

ڈاکٹر مظہر حیات نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر بہتر سہولیات پہنچانا ہے جس کے لیے ہمیں اپنی استعداد کے مطابق اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خدمت خلق کے جذبے سے ہمہ وقت متحرک رہنا چاہیے۔ دورہ کے دوران ڈاکٹر میاں مظہر نے نوتعمیر شدہ رہائشی عمارت میں رہ جانے والے تعمیراتی کام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button