Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ضلع جہلم میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 506 خلاف ورزیاں پکڑی گئی، لاکھوں روپے جرمانہ

جہلم: مہنگائی کے عفریت کو قابو کرنے کیلئے پنجاب حکومت کی ہدایت کی روشنی میں جہلم ضلع بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی ہدایت پر جہلم اور تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور سپیشل پرائس مجسٹریٹس نے ماہ فروری میں اب تک 1299 چھاپے مارکر 506 خلاف ورزیاں پکڑی ہیں۔جس پرگراں فروشوں کو 77 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے تمام افسران کو حکومتی احکامات کے مطابق شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے، ریٹ لسٹ پر عملد درآمد کرنے آٹا، چینی اور دیگر اشیاء کی زخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے، پرائس فکسیشن کے عمل کو شفاف بنانے، فروٹ، سبزی اور پولٹری کو ریٹس کے کنٹرول کرنے سے متعلق بھی تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button