Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

چوہدری عابد اشرف جوتانہ کے ڈیرے پر افطار ڈنر، افطار ڈنر پر ضلع جہلم کی سیاسی سماجی شخصیات کا بڑا اکٹھ

پنڈدادنخان: ضلع جہلم کی معروف سیاسی شخصیت سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ امیدوار براے قومی اسمبلی این اے 67 کے ڈیرے پر افطار ڈنر، افطار ڈنر پر ضلع جہلم کی سیاسی سماجی شخصیات کا بڑا اکٹھ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق امیدوار برائےMNA حلقہ این اے 67 چوہدری عابد اشرف جوتانہ کے ڈیرے پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر سے اہم سیاسی سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

افطار ڈنر میں سابقہ پارلیمانی سیکرٹری صحت نوابزادہ سید شمس حیدر سابقہ پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نذر حسین گوندل سابقہ ایم پی اے نوابزادی راحیلہ مہدی خان ،معروف سیاسی شخصیت مرزا محمود بیگ جہلمی،سابقہ ڈسٹرکٹ چیئرمین راجہ قاسم علی خان ،،سیاسی سماجی شخصیت چوہدری برکات حسین،سیاسی سماجی شخصیت چوہدری سلیم انجم نے شرکت کی۔

افطار ڈنر میں سابقہ چیئرمین یونین کونسل دولت پور راجہ محمود خان سابقہ چیرمین یونین کونسل چک شادی راجہ لیاقت علی خان سابقہ تحصیل ناظم راجہ آفتخار احمد شہزاد برگیڈیر ر مشتاق للہ میجر فیض احمد کرنل راجہ علی رضا خان سابقہ چیئرمین یونین کونسل گولپور عبداروف بلوچ مسعود خان بلوچ سابق چیئر مین یونین کونسل گولپور ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ چوہدری جنید نے شرکت کی۔

چوہدری نذیر ساہی چوہدری یامین باگڑی خالد جٹ ملک مصدق کھیوڑہ ،ملک آفتاب سروبہ چوہدری نوشران خان لِلہ ،سید مطلوب شاہ، محکم دین چوہدری یامین ٹلوانہ مسعود کھوتھی علی شان حافظ عبدالستار آزاد، راجہ عبید کھوکھر ٹوبھہ پیر حمزہ کرمانی آفتاب ساہی طور کرنل شوکت سنگوئی حاجی اختر دارپور صوبیدار صدیق سیلم باگڑی ، ملک ظہیر اعوان سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

سابقہ تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ چوہدری محمد اسماعیل جوتانہ چوہدری محمد افضل جوتانہ نے آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا کہ آج کا افطار ڈنر تمام دوستوں کے اعزاز میں تھا۔ ملکی سیاسی صورتحال پر مکمل نظر ہے آنے والے سیاسی حالات میں تمام دوستوں کی مشاورت سے سیاسی فیصلے کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے اس نعرے اپنی دھرتی اپنا قائد کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے اور اس کیلئے جلد مشترکہ پلیٹ فارم کے لیے لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button