
جہلم: ضلعی انتظامیہ جہلم گراں فروشوں کے خلاف متحرک، 17 افراد گرفتار، 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ماہ رمضان میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 2150 چھاپے مار کر 392 خلاف ورزیاں پکڑی ہیں جس پر گراں فروشوں کو مجموعی طور پر 5 لاکھ 38 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں جبکہ 206 افراد کو وارننگ دی گئی، 17 افراد کو زیرِ حراست لیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ ذخیرہ اندوزوں اور پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی انسپکشنز کو بڑھائیں۔