
پنڈدادنخان: ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کے قدیمی چرچ سینٹ جان میں ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری نے اپنا مذہبی تہواز جوش و جذبہ سے منایا ،ایسٹر کی عبادت میں ملکی سالمیت ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی ،ڈی پی او جہلم کی ہدایات پر سکیورٹی کے بہتر انتظامات کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کے قدیمی چرچ سینٹ جان چرچ کھیوڑہ میں ایسٹر کی عبادات کا اہتمام کیا گیا جس میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ایسٹر کی مناسبت سے پاسڑ فلال نے کلام مقدس سے آیات کی روشنی میں ایسٹر کے تہوار کی اہمیت بیان کی جب کے عبادت کے اختتام پر ایلڈر رضوان یوسف ناز نے ملک اور پاک افواج کے لیے خصوصی دعا کرائی۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم کی جانب سے سیکورٹی کے بہتر انتظامات کیئے گئے جبکہ چرچ انتظامیہ کے نوجوانوں نے بھی پولیس کے ہمراہ سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔