جہلم کنٹونمنٹ اور میونسپل کمیٹی کی حدود جی ٹی روڈ کے وسط میں لگی سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے خراب

جہلم: کنٹونمنٹ اور میونسپل کمیٹی کی حدود جی ٹی روڈ کے وسط میں لگی سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے خراب، جی ٹی روڈ پرشہری حدود میں رات کو اندھیرے کا راج، خراب لائٹس کو تبدیل کرکے نئی لائٹس نصب کر کے اندھیروں کا خاتمہ کیا جائے، شہری حلقوں کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ جہلم اور میونسپل کمیٹی کی حدود میں واقع جی ٹی روڈ پر لگی سٹریٹ لائٹس پچھلے کئی سالوں سے خراب چلی آ رہی ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں نصب درجنوں سٹریٹ لائٹس میونسپل کمیٹی کی عدم دلچسپی کے باعث چوری ہو چکی ہیں جبکہ جو لائٹس بچی ہوئی ہیں وہ میونسپل کمیٹی اور کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے بند پڑی ہوئی ہیں جبکہ دونوں ادارے ہر سال لاکھوں روپے کا بجٹ سٹریٹ لائٹس کی مد میں منظور کرواتے ہیں لیکن کام صفر ہے۔

شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم کنٹونمنٹ بورڈ اور میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کو سٹریٹ لائٹس فعال بنانے کا پابند بنایا جائے تا کہ جی ٹی روڈ پر اندھیروں کا خاتمہ ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button