Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم میں حسینہ نے لفٹ لے کر حساس ادارے کے (ر) اعلیٰ آفیسر کو لوٹ لیا

جہلم: خوبرونقاب پوش حسینہ نے لفٹ لے کر حساس ادارے کے (ر) اعلی افیسر کونشہ آور مشروب پلاکر لوٹ لیا، 80 ہزار نقدی، 3 اے ٹی ایم کارڈ ز،موبائیل فون ،سمز ،رائفل 44 بور ،بنک اکاونٹ سے ایک لاکھ 39 ہزار نکلوا لئے ،نیم بیہوشی کی حالت میں جی ٹی روڑ پر واقعہ بیکری کی پارکنگ میں چھوڑ کر فرار ہو گئی۔

تفصیل کے مطابق حساس ادارے کے (ر) بلال نامی اعلی افیسرجوبحریہ ٹاؤن اسلام آباد کا رہائشی ہے اپنے آبائی علاقہ میرپور جارہاتھاکہ روات بس سٹاپ پر ایک خاتون نے بیمار والدین کا بتا کر لفٹ مانگی خاتون نے اپنا چہرہ ماسک سے ڈھانپ رکھا تھا جب دینہ بائی پاس پر پہنچے تو خاتون کی منت سماجت پر اسے چھوڑنے جہلم واقع بیکری تک آیا تو خاتون نے نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کردیا۔

ریسکیو 1122 نے بعدازاں سول ہسپتال پہنچایا ہوش آنے پر جب گاڑی کی تلاشی لی تو خاتون نے گاڑی سے مبلغ 80 ہزار روپے نقد، مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈز، فونز سمز ایک 44بور رائفل لے کر فرار ہوگئی ، اور جب بنک اکاونٹ چیک کیے تو اس میں سے بھی 139699روپے بھی نکلوائے گئے تھے۔

(ر) اعلی افیسر کی درخواست پر تھانہ سٹی جہلم نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button