پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن پیپلا کی کال پر الیبرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان کے پروفیسرز کا احتجاج

پنڈدادنخان: پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن پیپلا کی کال پر الیبرونی ڈگری کالج پنڈدادنخان کے پروفیسرز کا احتجاج ،تنخواہوں میں کٹوتی کنٹریکٹ سروس کو ریگولر میں شمار نہ کرنے لاہور دھرنے میں پولیس تشدد کے خلاف پروفیسرز سراپا احتجاج، تدریس عمل کا بائیکاٹ کر دیا۔

تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان میں پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں میں کٹوتی کنٹریکٹ سروس کو ریگولر سروس میں شامل نہ کرنے اور لاہور میں جاری دھرنے پر پنجاب پولیس کے وحشیانہ تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے تقریبا 6000 سے زاہد پروفیسرز اپنے بنیادی حق کیلئے سڑکوں پر ہیں مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی، پیپلا کی احتجاجی کال پر عملدرآمد کرتے ہوئے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے اس وقت تک پنجاب بھر کی طرح پنڈدادنخان میں بھی تدریسی عمل کا بائیکاٹ جاری رہے گا، لاہور میں 36 روز تک جاری رہنے والے احتجاجی دھرنے پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی بننے والی پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہائیر کوالیفائی ایم فل پی ایچ ڈی لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button