
جہلم: شاندار چوک میں پی ٹی آئی کا عظیم الشان جلسہ، سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین ،ضلع جہلم کے صدر چوہدری غلام احمدزمرد، جنرل سیکرٹری چوہدری فراز احسین ،سابق صدرچوہدری زاہداختر ،چوہدری ندیم افضل بنٹی ،راجہ سجیل ظفر کیانی سمیت ضلع بھرکے لیڈران نے شرکت کی۔
گزشتہ روز جلسہ کے لیے افطاری کے فورا بعد ہی نوجوانوں کی آمد شروع ہو گئی تھی۔ جلسہ کا وقت نو بجے کا تھا لیکن لوگوں کی ایک بڑی تعداد شام ہوتے ہی شاندار چوک میں اکٹھی ہو گئی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔
سر زمین شہداء جہلم کے غیور عوام اپنے کپتان کیساتھ پاکستان کی خوداری، خودمختاری اور آزادی کیلئے ہر گھڑی، ہر امتحان میں چٹان کی مانند کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور انشاءاللہ خون کے آخری قطرے، آخری سانس تک کھڑے رہیں گے۔ عمران خان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد 🇵🇰#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/1vDjbPEEcx
— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) April 17, 2022
جلسہ کا عروج تب ہوا جب چوہدری فواد حسین ایک بڑی تعداد میں لوگوں کے ساتھ شاندار چوک میں پہنچے تو شاندار چوک امپورٹڈ حکومت نہ منظور، لوٹے نہ منظور ،چور اچکے نہ منظور، کے نعروں سے گونج اٹھا جلسہ میں ضلع جہلم کی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شاندار چوک میں سٹیج کے ساتھ کراچی میں ہونے والے سابق وزیراعظم عمران خان کے جلسے کو دیکھانے کے لیے بڑی سکرین لگائی گی تھی۔