Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس کے کم پریشر سے شہری پریشان

جہلم: گزشتہ کئی دنوں سے شہر و گردونواح میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس کے کم پریشر نے گھریلو اور کمرشل صارفین کو ذہی اذیت سے دوچار کر کے رکھ دیا۔

گرمی کے موسم میں بجلی کئی کئی گھنٹے غائب ہونے سے شہری گرمی سے نڈھال جبکہ کارروباری مراکز میں بھی خریداری کے لئے آنے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں اور عید خریداری کے لئے آنے والے گاہک بجلی کی بندش کے باعث مارکیٹوں کا رخ نہیں کرتے جبکہ مسلسل جنریٹرز چلنے سے شور اور دھوئیں کیوجہ سے بھی مسائل میں اضافہ ہو رہاہے۔

دوسری طرف محکمہ سوئی گیس نے بھی شہریوں کی بددعائیں لینے کیلئے گیس پریشر زیرو کر رکھا ہے جس کی وجہ سے اندرون شہر کے بیشتر علاقوں میں سحری کے وقت گیس مکمل طور پر بند کر دی جاتی ہے ، جس کیوجہ سے سحری کرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بجلی اور سوئی گیس کے صارفین نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکر بجلی اور گیس کی بندش کا خاتمہ کیا جائے تاکہ شہری بنیادی سہولیات سے مستفید ہو سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button