ضلع جہلم میں سستے رمضان بازار شہریوں کے لیے ریلیف کی وجہ بن گئے

جہلم: ضلع بھر میں سستے رمضان بازار شہریوں کے لیے ریلیف کی وجہ بن گئے۔

ضلع جہلم میں رمضان المبارک میں شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کے لیے 6 رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں۔ جو ماہ رمضان المبارک کے وسط تک نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔

رمضان بازار میں شہریوں کو عام مارکیٹ کے مقابلے میں اشیاء خوردونوش انتہائی سستے داموں مل رہی ہیں۔ رمضان بازار میں اشیاء کی خریداری پر صارفین کو 10 سے 20 فیصد تک سبسڈی دی جا رہی ہے۔ رمضان بازاروں میں ایگری کلیچر فیئر پرائس میں 13 اشیاء خورد و نوش پر خصوصی رعایت دی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے بعد بھی اسی طرح کے بازار قائم کیے جانے چاہیے تاکہ عوام کو معیاری اور سستے داموں اشیاء خورد و نوش میسر ہو سکیں۔ ضلعی افسران روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں کا دورہ کر کہ مانیٹرنگ کر رہے ہیں، رمضان بازاروں میں اشیاء کی دستیابی، قیمتوں اور معیار پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button