
جہلم: موجودہ حکومت نے سابق حکومت کی روایات کو برقراررکھتے ہوئے بجلی 4 روپے 85 پیسے مہنگی کر دی جس سے غریب صارفین پر ایک بار پھر بوجھ ڈال دیا گیا۔
سابقہ حکومت نے چار سالوں میں اشیائے خوردونوش پٹرول بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا جس سے غریب آدمی کے لئے جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنا دشوار ہو گیا تھا۔
موجودہ حکومت سے عوام نے ڈھیر ساری امیدیں وابستہ کررکھی ہیں، لیکن وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے بھی اقتدار سنبھالتے ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس سے صارفین سخت پریشان ہیں لوڈ شیڈنگ کے باوجود بھاری بل صارفین کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں اب رہی سہی کسر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے نکالی جارہی ہے۔
صارفین نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ اگر سابق حکومت کی روش برقرار رکھی گئی تو موجودہ حکمرانوں کا انجام بھی ان سے مختلف نہ ہوگا۔