Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے باوجود سبزی فروٹ کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں

جہلم: نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے باوجود سبزی فروٹ کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ عوام کے لئے سردرد بن گیا، جبکہ گھی و کوکنگ آئل کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ، عوام نے موجود وزیراعظم میاں شہباز شریف سے بہت سی آس امیدیں لگا رکھی تھیں ، وزیراعظم دوسرے شہروں میں دوروں کی بجائے پہلے عوام کو ریلیف دینے پر توجہ دیں۔

ان خیالات کا اظہار شہریوں نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے مہنگائی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کو گھی آٹا، چینی اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے کے احکامات جاری کریں ، اس وقت رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سبزی فروٹ اور اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دکاندار روزہ داروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں ، شہر کے بازاروں میں سیب ،کیلا، خربوزہ، تربوز، ادرک ، لہسن ، پیاز، ٹماٹر سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button