Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں 21 سالہ شادی شدہ لڑکی نے خودکشی کر لی

سوہاوہ: تھانہ ڈومیلی کی حدود سرولہ میں 21 سالہ جوان لڑکی نے صبح سویرے درخت کے ساتھ پھندا ڈال کرخود کشی کرلی۔

مسماۃ (ی) کچھ عرصہ سے بیماراور میکے میں خاوند کے ہمراہ مقیم تھی اور اسکا چار سالہ بچہ بھی تھا۔اہل علاقہ نے دیکھتے ہی گھر اور پولیس کو اطلاع دی جس پر تھانہ ڈومیلی پولیس کی بھاری نفری کیساتھ موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا۔

اطلاع ملتے ہی کرائم سین یونٹ جہلم اور پی ایف ایس اے راولپنڈی کی ٹیم نے بھی موقع پر پہنچ کرشواہد جمع کئے، ایس پی جہلم انعم نے بھی جائے حادثہ پر پہنچ کر تفصیل لی۔

پولیس نے میڈیاکو بتایا کہ پی ایف ایس اے نے شواہد جمع کرکے فیرنزک کیلئے لاہور بھجوادیئے ہیں۔ رپورٹ آنے پر معلوم ہوگا کہ خودکشی تھی یاقتل تھاہم نے بھی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی۔

والدین غم سے نڈھال تھے۔ ریسکیو 1122 نے لاش کو پوسمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا۔ بعد ازاں نمازجنازہ اداکردی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button